بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے دیسی گانے’شو می دی ٹھمکا‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
اس گانے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی میں اپنے ’ٹھمکے‘ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں اور ان کے ہمراہ فلم کے ہیرو رنبیر کپور بھی موجود ہیں۔
یہ گانا پلے بیک سنگر سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس گانے کی بدولت شردھا کپور ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کی اس گانے پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا، بہترین ٹھمکا میری سٹوری پر دیکھیں۔
View this post on Instagram















