بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور کے اپنے والد شکتی کپور کے ہمراہ دیسی گانے’شو می دی ٹھمکا‘ پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
شردھا کپور نے اپنے والد شکتی کپور کی اس گانے پر رقص کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور لکھا، بہترین ٹھمکا میری سٹوری پر دیکھیں۔
اس گانے کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شردھا کپور پیلے رنگ کی ساڑھی میں اپنے ’ٹھمکے‘ سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہیں اور ان کے ہمراہ فلم کے ہیرو رنبیر کپور بھی موجود ہیں۔
یہ گانا پلے بیک سنگر سنیدھی چوہان اور شاشوت سنگھ نے گایا ہے جبکہ اس گانے کی بدولت شردھا کپور ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اداکار رنبیر اور شردھا کپور کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
شکتی اور شردھا کپور کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اس پر اداکار ٹائیگر شیروف نے تبصرہ کرتے ہوئے ’لیجنڈ لکھا۔‘ جبکہ راکل پریت نے کہا کہ بہت پیاری ویڈیو ہے۔
















