Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار رام چرن نے بھارت کیلئے ایک نئی تاریخ رقم کردی

بھارت کی ساﺅتھ فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار رام چرن نے بھارت کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

رام چرن مشہور ٹاک شو گڈ مارننگ امریکا کا بطور مہمان خصوصی حصہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اداکار ہیں۔

اداکار حال ہی میں 2023 کے آسکر ایوارڈز میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوئے ہیں اور اپنے اس دورہ امریکا کے دوران وہ مشہور امریکی شوگڈ مارننگ امریکا کے مہمانِ خصوصی اور چھٹے سالانہ ہالی ووڈ کریٹیکس ایسوسی ایشن ایوارڈز (HCA) بھی پیش کریں گے۔

رام چرن کی حیدرآباد ایئر پورٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنا ہوا ہے اور ننگے پاؤں اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ میں داخل ہورہے ہیں۔

یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل

 

متعلقہ خبریں