ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں سوئمنگ پول میں گرنے کے سین پر پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے دل کی بات بتا دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں سوئمنگ پول والے سین کے لیے خاصی پر جوش تھیں مگرچوٹ وغیرہ لگنے کے ممکنہ خطرے پر فکر مند بھی تھیں ‘۔
یمنیٰ زیدی نے کہا کہ ’ میں یہ سین عکسبند کرواتے ہوئے نروس بھی تھی اور خوش بھی تھی کیونکہ میں انڈسٹری میں اس نوعیت کے سین کرنے والی پہلی اداکارہ بننے جا رہی تھی ‘۔
اس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ ڈرامہ سیریل تیرے بن کیلئے میں نے اپنا لک ، اپنی اداکاری پچھلے تمام کرداروں سے مختلف کرنے کی کوشش کی ہے جبکہ میں اب تک سادگی سے کرداروں کو نبھاتی آئی ہوں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: میک اپ آرٹسٹ کے سوال پر یمنیٰ زیدی کا خوبصورت جواب
انہوں نے کہا تھا کہ ’ میرا خیال ہے کہ کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ گھر کا فرنیچر ہو یا آپ کی ظاہری شخصیت ہو، بس کوشش یہ ہے کہ یہ بدلاؤ اسکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے ‘۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا تھا کہ ڈرامہ تیرے بن میں’میرب کا کردار ایسی لڑکی کا ہے جو حویلی کے ماحول میں نہیں پلی بڑھی اسلیے جب وہ حویلی میں آتی ہے اس لڑکی کے لیے وقت گزارنا مشکل ہوجاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے حویلی میں رہنے والے لوگ نہیں پسند کرتے وہ ایک مختلف ماحول کی عادی لڑکی ہے ‘۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں اور اس بار مرتسم کے کردار میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر میں خود حیران ہوں، انہوں نے بہترین کام کیا ہے ‘۔
یمنیٰ زیدی نے کہا تھا کہ ’ سراج الحق کے ساتھ تیسرا ڈرامہ ہے اور انہیں گلیمرس اور کانٹیمپوریری کرافٹ پر عبور حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرامہ انڈسٹری کے تعلیم یافتہ ڈائریکٹر مانے جاتے ہیں ‘۔















