Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار بڑی مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈین شہری اداکار اکشے کمار کو بھارت میں ان کی شہریت پر ہونے والی تنقید کے باعث اپنا پاسپورٹ بدلنا پڑ گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا پاسپورٹ تبدیل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمار کو ان کی کینیڈین شہریت کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار کا کہنا تھا کہ بھارت ان کے لیے سب کچھ ہے، میں نے جو کچھ بھی کمایا اور جو کچھ بھی حاصل کیا وہ سب کچھ یہیں سے حاصل کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان اور اکشے کمار کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

ان کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارت کو واپس کچھ دینے کا موقع ملا، آپ کو یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ لوگ آپ کو جانے بغیر بات کر رہے ہیں۔

معروف اداکار نے کہا کہ میں نے سوچا کہ فلمیں تو چل نہیں رہیں اور کوئی نہ کوئی کام تو کرنا ہے، لہٰذا میں اس سلسلے میں وہاں (کینیڈا) چلا گیا، میرا دوست وہاں موجود تھا، اس نے مجھے کہا کہ یہاں آجاؤ، تو میں چلا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

انہوں نے کہا کہ اسی دوران ان کی دو فلمیں ریلیز ہونے سے رہ گئی تھیں اور جب وہ کینیڈا چلے گئے تو دونوں فلمیں ریلیز ہوئیں اور سُپر ہٹ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اکشے کمار اور ٹائیگر شروف کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ان کا کہنا تھا کہ فلموں کی ریلیز کے بعد میرے دوست نے مجھ سے کہا کہ میں واپس جا کر کام دوبارہ شروع کردوں لہٰذا اُس وقت میں بھول گیا تھا کہ میرے پاس پاسپورٹ بھی موجود ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اکشے کمار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے پاسپورٹ تبدیل کروانا پڑے گا لیکن اب کرنا پڑ رہا ہے، میں نے کینیڈا کی شہریت چھوڑنے کی درخواست دے دی۔

متعلقہ خبریں