پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ایک انٹرویو میں سابقہ منگیتر عمر بٹ کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کی وجہ بتائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ’ ہم نے باہمی رضامندی سے منگنی ختم کی ہے، یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے اس قسم کی کسی پبلسٹی کی ضرورت ہے ‘۔
جنت مرزا نے کہا کہ ’ اس فیصلے میں ہم دونوں کی رضامندی شامل تھی، اگر دو لوگوں کے درمیان معاملات صحیح سے نہیں چل رہے ہوں تو انھیں اپنے راستے الگ کرلینے چاہئیں ‘۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں ٹک ٹاکر جنت مرزا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اُن کی عمر بٹ کے ساتھ منگنی ختم ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل
اس سے قبل ٹک ٹاکر کی جانب سے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جنت مرزا انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں۔















