Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جاوید اختر کے متنازعہ بیان پر فیصل قریشی کا سخت ردعمل سامنے آگیا

بھارت کے مشہور شاعر جاوید اختر کے حالیہ متنازعہ بیان پر پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کا سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارتی شاعر جاوید اختر کے حالیہ متنازعہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جاوید اختر اپنے بیان پر معذرت تو قطعی طور پر نہیں کریں گے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ اداکار نے بتادیا

انہوں نے کہا کہ ’ بقول قائداعظم جو مسلمان ہندوستان میں ہیں انہیں ہر بار یہ ثابت کرنا پڑےگا کہ وہ اپنے ملک سے وفادار ہیں، ان مسلمانوں کو اسی طرح کی چیزوں کے ذریعے اپنی وفاداری ثابت کرنے پڑے گی ‘۔

پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ’ جاوید اختر اس وقت ہندوستان میں ہیرو ثابت ہوگئے ہیں ‘۔

یہ بھی پڑھیں: والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی

دوسری جانب پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ان کو بلانے اور ان کے پاؤں میں بیٹھنے والوں سے سوال ہے؟ اپنے ملک کی عزت سے زیادہ کچھ نہیں ‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میرا وطن میرا گھر ہے، جب کوئی میرے گھر آکر ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے تو میرا حق ہے کہ میں پوچھوں کہ اس کو اندر کس نے آنے دیا؟

متعلقہ خبریں