Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری دیوی میرے لئے ماں سے کم نہیں تھیں، اداکارہ سجل علی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ آنجہانی بھارتی اداکارہ سری دیوی میرے لئے ماں سے کم نہیں تھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھُل کر بات کی اور فلم موم میں اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا۔

Sridevi: A woman who lived, loved, and acted on her own terms

انہوں نے بتایا کہ سری دیوی نے فلم ’موم‘ میں میری بہترین رہنمائی کی اور ماں کی طرح میرا خیال رکھا اور ایسی بہت سی باتیں بتائیں جو میرے کیرئیر کے لئے مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سجل علی نے اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا؟

Sajal Aly says working with Sridevi was an 'honour'

ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران انہوں نے میرے لباس، میرے بالوں اور دیگر باتوں سے متعلق بہترین مشورے دیئے اور انہوں نے بالکل ویسا ہی برتاؤ کیا جیسے کوئی ماں کرتی ہے۔

Sridevi's death: Mumbai activists differ on police's role

اداکارہ سجل علی نے مزید کہا کہ سری دیوی کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کے ساتھ بھی بہترین تعلق قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے متعلق اداکارہ سجل علی کا نیا بیان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں