بالی وو ڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج کروانے کے ساتھ ان پر بچے چھیننے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
عالیہ صدیقی کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ آبدیدہ ہوتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ ‘تم اپنے پیسوں سے کتنے ہی لوگوں کو خرید لو، میرے بچے مجھ سے نہیں چھین سکتے’۔
اداکار کی اہلیہ نے ویڈیو میں کہا کہ ‘مجھ سے بچے چھین کر کہاں رکھو گے؟ میرے بچے کیا رہ لیں گے اس کے ساتھ؟ میرے بچوں کو تو پتا بھی نہیں کہ باپ کیا ہوتا ہے؟’
یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس نے تو کبھی بچوں کو محسوس ہی نہیں کیا، اسے ان کا بالکل خیال نہیں ہے’۔ویڈیو پیغام میں روتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ ‘میرا شوہر جیسا دکھائی دیتا ہے وہ ویسا نہیں، وہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے مجھ سے بچے چھیننے کی کوشش کررہا ہے’۔
View this post on Instagram
عالیہ صدیقی نے انکشاف کیا کہ نوازالدین صدیقی نے بیٹی شوریٰ اور بیٹا یانی کی کسٹڈی کے لیے ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ صدیقی نے اپنے شوہر اداکار نوازالدین صدیقی پر ریپ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔
عالیہ کے مطابق انہوں نے شوہر کے خلاف ریپ کا مقدمہ تمام ثبوتوں کے ساتھ درج کروایا ہے۔















