Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکارہ سیلینا گومز نے سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو خیر باد کہہ دیا۔

سیلینا گومز نے ٹک ٹاک ویڈیو میں سوشل میڈیا سے ایک اور وقفہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو چھوڑ رہی ہوں تاکہ آپ مجھے پیار کر سکیں۔

سیلینا گومز نے کہا کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

انہوں نے کہا میں آپ سب لوگوں سے بہت پیار کرتی ہوں، بہت دیر سے قبل ہی آپ لوگوں سے پھر ملاقات ہوگی، میں ہر چیز سے بریک لینے جا رہی ہوں۔

سیلینا گومز کا کہنا تھا کہ اس وقت صرف ٹک ٹاک وہ واحد ایپ ہے جسے میں انجوائے کرتی ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version