بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار شاہد کپور 42 برس کے ہو گئے ہیں، انہیں ان کے چھوٹے بھائی اداکار ایشان کھتر نے دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارک باد دی۔
ایشان کھتر نے شاہد کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں شاید قد میں مزید لمبا ہو جاؤں لیکن یہ صرف آپ کے سائے اور پروان چڑھانے کی وجہ سے ممکن ہوا، سالگرہ مبارک ہو بڑے میاں۔
ایشان نے کہا کہ میں شاہد کو درخت اس لیے کہتا ہوں کیونکہ ان کے ارادے غیر متزلزل ہوتے ہیں، وہ عقلمند ہیں۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں؛ شاہد کپور کی اہلیہ کے جےپور میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل
حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں انہیں سنیما ہال میں داخل ہوتے اور مداحوں کو خوش ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب شاہد کپور سنیما ہال میں داخل ہوتے ہیں تو فلم کا مشہور گانا’موجا ہی موجا‘ اسکرین پر چل رہا ہوتا ہے جس پر اداکار مداحوں کے ہمراہ ڈانس بھی کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فلم ’جب وی میٹ‘ میں شاہد کپور ، کرینہ کپور خان، دارا سنگھ اور ترون اروڑہ نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھائے۔















