Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے کمار کی فلاپ فلموں کا ذمہ دار کون؟ اداکار نے بتادیا

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اور سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی لگاتار 2 فلموں کے باکس آفس پر فلاپ ہونے کی ذمے داری قبول کر لی۔

اکشے کمار نے کہا ہے کہ فلم کا نہ چلنا آپ کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہوتا ہے، دیکھنے والے بدل گئے ہیں، آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے، آپ کو دوبارہ شروعات کرنی ہوگی کیونکہ لوگ کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ جب لگاتار 2 فلمیں فلاپ ہوں تو پھر بیٹھ کر خود کو تبدیل کرنے کا وقت ہے، یہ میرے لیے نئی بات نہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛اداکار اکشے کمار نے مسلسل فلمیں فلاپ ہونے کے باعث اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میرے کیریئر میں میری لگاتار 16 فلمیں فلاپ ہوئیں، اب 3 سے 4 فلمیں لگاتار کامیاب نہیں ہو سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب فلمیں فلاپ ہوں تو اس کا ذمے دار دیکھنے والوں یا کسی اور کو نہ ٹھہرایا جائے، یہ 100 فیصد میری غلطی ہے۔

 

متعلقہ خبریں