بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کی والدہ نے شو کے دوران اپنے بیٹے کے بچپن کے قصے سب کو بتا دئیے۔
کپل شرما کے شو کے تازہ پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بھارتی کامیڈین کی والدہ کے ساتھ پنجابی میں بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کپل کی والدہ سے اپنے بیٹے کے بچپن سے متعلق پوچھا کہ یہ کتنا شرارتی تھا؟
اس پر کامیڈین کی ماں نے جواب دیا کہ کپل بہت زیادہ شرارتی نہیں تھا۔
View this post on Instagram
اس پر اکشے کمار نے کہا کہ اگر شرارتی نہیں تھا تو دنیا میں پھر کوئی بھی شرارتی نہیں ہو سکتا۔
اس پر کپل شرما کی والدہ نے بتایا کہ ہم پولیس کوارٹر میں رہتے تھے، یہ ہمارا گھر چھوڑ کر باقی 5 کوارٹرز کے سامنے کاغذ کی پڑیا بنا کر رکھ آتا تھا، جس پر لوگ یہ سمجھتے تھے کہ پتا نہیں کون کالا جادو کر گیا، لیکن میں انہیں بتا نہیں سکتی یہ میرے بچے نے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے نے سلمان خان کی وجہ سے کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ وجہ نے سب کو حیران کردیا















