چین کی نامور خوبرو اداکارہ فین بنگ بنگ 5 سال بعد اسکرین پر واپس آگئی ، جس پر ان کے مدح بے حد خوش ہیں۔
برلن فلم فیسٹیول کے موقع پر 41 سالہ اداکارہ اپنی فلم ’گرین نائٹ‘ تشہیر کےلیے پہنچیں۔
اس موقع پر اداکارہ سے ان کے اسکرین سے غائب رہنے سے متعلق سوالات بھی پوچھے گئے۔
فین بنگ بنگ نے کہا کہ سب ٹھیک تھا، میں گھر پر تھی، میری غیر موجودگی اور بریک پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
View this post on Instagram
چینی اداکارہ نے کہا کہ سب کی زندگی میں اچھا اور برا وقت ہوتا ہے، میرے لیے یہ سب بالکل پھر سے شروع کرنے کی طرح ہے، 5 سال تک فلم نہ بنانا اداکار کے لیے ظالمانہ ہوتا ہے
انہوں نے کہاکہ جب آپ نیچے پہنچ کر اوپر چڑھنا شروع کرتے ہیں تو یہ بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے لیکن اسی وقت آپ بہت سی نئی چیزیں سیکھتے ہیں اور دنیا اور لوگوں کو الگ طریقے سے دیکھتے ہیں۔
View this post on Instagram
چینی اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے بڑا چیلنج یہ تھاکہ میں نے 5 سال سے اداکاری نہیں کی، ان 5 سالوں کے درمیان میں نے بہت سی چیزیں کیں، میں ہمیشہ صحیح کہانی اور کردار تلاش کرنا چاہتی تھی۔















