آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے فلم میں کام حاصل کرنے کے لیے اپنا کتنا وزن کم کیا تھا۔
حال ہی میں اداکارہ سارہ علی خان کی اپنے والد سیف علی خان کے ساتھ ایک پرانی تصویر اور ویڈیو وائرل خوب ہو رہی ہے جس میں وہ بالکل الگ نظر آرہی ہیں۔

سیف علی خان کے ساتھ سارہ کی جو تصویر وائرل ہو رہی ہے وہ دراصل ان کے زمانہ طالب علمی کی ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان یہ انکشاف کرچُکی ہیں کہ کالج کے زمانے میں اس کا وزن تقریباً 96 کلو تھا۔
View this post on Instagram
اس سے قبل سارہ علی خان اپنی ایک ویڈیو انسٹا گرام پر شئیر کی تھی۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ “پیشِ خدمت ہے سارہ کا سارا سارا”۔
View this post on Instagram
ماضی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سارہ علی خان نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وزن کم کرنا ان کے لیے بہت مشکل تھا۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان نے فلمی کیرئر کا آغاز 2018 میں سُشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے کیا تھا۔
View this post on Instagram















