Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو ‘ نے عالمی اعزاز حاصل کرلیا

پاکستان کے نوجوان گلوکار کیفی خلیل کے گانے سپر ہٹ گانے ’کہانی سنو 2.0‘ نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کیفی خلیل کے گانے کہانی سنو 2.0 نے یوٹیوب پر رواں ہفتے دنیا کے ٹاپ 8 گانوں میں اپنی جگہ بنالی ہے اور یوٹیوب پر اسے 11 کروڑ 40 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

اپنی اس کامیابی پر کیفی خلیل نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں گلوکار نے کہا کہ میں اللّٰہ تعالیٰ اور اپنے تمام سپورٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں آپ لوگوں کی محبت اور سپورٹ پر ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کوشش کروں گا کہ ’آپ لوگوں کےلیے ہمیشہ لکھتا رہوں وہ سب کچھ جو میں آپ سب کےلیے محسوس کرتا ہوں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں