Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیروز خان نے فنکاروں کے نمبرز کیوں لیک کیے؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کے فنکاروں کے نمبرز لیک کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیروز خان کے ساتھ تنازع کے معاملے پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: مصدق ملک کا اداکار فیروز خان سے متعلق اہم انکشاف

شو کے دوران میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ فیروز خان نے فنکاروں کے نمبر کیوں لیک کیے؟ سوال کے جواب میں اداکار یاسر حسین نے کہا کہ ’ ان کی اہلیہ اقرا عزیز نے فیروز کے ساتھ مزید کسی بھی ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اس لیے فیروز نے بدلہ لیتے ہوئے میرا نمبر اور نجی معلومات لیک کیں ‘۔

یاسر حسین نے کہا کہ ’ انہیں تاحال ان کے فون پر کالز اور پیغامات موصول ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے ‘۔

یہ بھی پڑھیں: ساتھی فنکاروں کے جوابی نوٹس؛ فیروز خان کا طنزیہ جواب

واضح رہے کہ فیروز خان نے اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزامات لگانے والوں کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، تاہم اس کی وجہ تمام فنکاروں کی نجی معلومات  لیک ہو گئی تھیں۔

متعلقہ خبریں