بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور کی والدہ اور اداکارہ نیتو کپور پاکستانی اداکار حماد شعیب کے ڈانس کی فین ہوگئی۔
حماد شعیب نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی ایک تقریب کے دوران رنبیر کپور کی نئی فلم ’تو جھوٹی میں مکار‘ کے گانے ’پیار ہوتا کئی بار ہے‘ پر ڈانس کررہے ہیں۔
حماد شعیب نے اس گانے کے ڈانس اسٹیپس کو اتنے زبردست انداز میں کاپی کیا کہ رنبیر کپور کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے پاکستانی اداکار کی پوسٹ کو اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ان کی زبردست ڈانس پرفارمنس کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جھومے جو پٹھان ‘ گانے پر پاکستانی اداکار حماد شعیب کا ڈانس؛ ویڈیو وائرل
اس کے بعد حماد شعیب نے اپنی انسٹا اسٹوری پر نیتو کپور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز ہے۔















