Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

2021 تک اسکرین سے کسی سے تعلقات کی وجہ سے دور تھی، اداکارہ حمیمہ ملک کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ میں 2021 تک اسکرین سے کسی سے تعلقات کی وجہ سے دور تھی۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ حمیمہ ملک نے بتایا کہ ان کی شادی انتہائی کم عمری یعنی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی لیکن محض دو سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

انہوں نے کہا کہ میں اپنی پہلی فلم بول کی شوٹنگ میں مصروف تھی کہ شوٹنگ سیٹ پر مجھے طلاق کی کال آئی اور مجھے کہا گیا کہ بول کی شوٹنگ چھوڑ کر آجائیں یا پھر طلاق لے لیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر کے کیا نقصان ہوا؟ اداکارہ حمیمہ ملک کا برسوں بعد اہم انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت طلاق کے معاملے پر انہیں فلم ساز شعیب منصور نے بھی اچھی تجویز دی لیکن انہوں نے وہی کیا جو ان کے دل نے چاہا اور وہ فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر نہیں گئیں اور ان کی محض 20 سال کی عمر میں پہلی طلاق ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

حمیمہ ملک نے بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں والدہ نے اینٹی بائیوٹک گولیاں آگمنٹن کھانے کا کہا، کیونکہ ان کی والدہ کے خیال میں مذکورہ گولیاں طاقت اور درد کش ہیں اور اداکارہ والدہ کے کہنے پر تین ماہ تک آگمنٹن کھاتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان نے انہیں آگمنٹن سے متعلق بتایا جس کے بعد ہی انہوں نے مذکورہ گولیاں کھانا بند کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی بڑی محنت کی اور کیریئر اور خاندان کی زندگی بنانے کے لیے انہوں نے خود کو ہی اہمیت نہیں دی اور اپنا خیال تک نہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: فن کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، حمیمہ ملک

اداکارہ حمیمہ ملک نے بتایا کہ 2021 میں انہوں نے ہدایت کار انجم شہزاد کے ڈرامے کے ذریعے اسکرین پر کافی عرصے بعد واپسی کی، کیوںکہ کسی سے تعلقات کی وجہ سے وہ دو سال تک اسکرین سے دور تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick)

واضح رہے کہ حمیمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

Humaima Malick Opens Up About Her Years Of Suffering in Silence! - HIP

یہ بھی پڑھیں: سنگل رہنا کسی نعمت سے کم نہیں، حمیمہ ملک

متعلقہ خبریں