Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نامور بالی ووڈ اداکارہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔

سوشل میٖڈیا رپورٹس کے مطابق سمانتھا رتھ پرابھو اداکار ورون دھون کے ساتھ امریکی سیریز ’سائیٹیڈل‘ کی انڈین ری میک کی شوٹنگ میں مصروف تھی جب حادثہ پیش آیا۔

سمانتھا رتھ پرابھو نے سوشل میڈیا پر اپنے زخموں کی تصویر شیئر کی ہے جس میں زخموں کے نشان واضح نظر آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ کو مارشل آرٹ کی ٹریننگ کے دوران یہ زخم آئے ہیں اور وہ فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گی۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں منوج باچپائی نے کہا کہ ویب سیریز ’فیملی مین‘ کی شوٹنگ کے دوران  سمانتھا پربھو کو کام کرتے دیکھ کر میں خوفزدہ ہوگیا تھا کہ یہ اتنا زیادہ کام کیسے کرتی ہیں۔

منوج نے اداکارہ کیلئے پیغام دیتے ہوئے کہاکہ  وہ بہت محنتی ہیں، فیملی مین میں کام کرتے دیکھا تو سوچا کہ کتنا ستا رہی ہے یہ اپنے آپ کو۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version