Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اکشے اور عمران ہاشمی کی ’سیلفی‘ میں جیکولین کی انٹری

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم’سیلفی‘ میں اب اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی انٹری بھی ہوگئی ہے۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم’سیلفی‘ کے لیے اکشے کمار اور عمران ہاشمی کے ساتھ ایک خصوصی گانے کی شوٹنگ کی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کو فلم کیلئے بیکانیر میں فلمایا گیا ہے لیکن یہ گانا فلم کی کہانی کا حصّہ نہیں ہے اور فلم کے پروڈکشن ہاؤس نے رواں ہفتے اس گانے کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ بھی پڑھیں؛اداکار اکشے کمار نے مسلسل فلمیں فلاپ ہونے کے باعث اپنی زندگی کا انتہائی اہم فیصلہ کرلیا

اکشے کمار کی فلم “سیلفی” 24 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ عمران ہاشمی نے بھی اداکاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں