Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جمائما اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ کیوں ہوگئیں؟

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کی شادی پر افسردہ ہوگئیں۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

معروف اداکارہ اشنا شاہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Pakistani Actress Ushna Shah Hits Back at Trolls Who Judged Her For Wearing | The Times of Bengal

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں شوہر سے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’میری نینو والے مہاراجہ سے شادی ہوگئی‘۔

انہوں نے اپنی فیملی اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’دنیا کے مختلف مقامات سے میری خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے آنے پر اپنے دوستوں اور خاندان والوں کی بہت مشکور ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ نے شادی کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنادی

 ویڈیو پر جمائما نے تبصرہ کیا اور اشنا کو “خوبصورت دلہن” قرار دے دیا۔

اس کے علاوہ جمائما نے لکھا کہ “میں بہت دکھی ہوں کیونکہ میں آپ کی شادی میں شریک نہیں ہوسکی، آپ سب کے لیے اور خاص طور پر آپ کی ساس کے لیے بہت سا پیار”۔

اسکرین شاٹ

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ اشنا شاہ کا اپنی شادی پر ڈانس؛ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

متعلقہ خبریں