Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں نے اپنی ذاتی زندگی کو اپنے پاس رکھنا سیکھ لیا ہے، گلوکاہ آئمہ بیگ

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کو اپنے پاس رکھنا سیکھ لیا ہے۔

حال ہی میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے سوال پوچھا کہ وہ سنگل ہیں یا کسی کو ڈیٹ کررہی ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

معروف گلوکارہ نے جواب دیا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کہانی سُنو‘ گانا آئمہ بیگ نے کس کی فرمائش پر گایا؟ گلوکارہ نے بتادیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ فنکار اپنی ذاتی زندگی کو عام کرنے کا رجحان رکھتے ہیں جس سے لوگوں کو ان کی رازداری پر حملہ کرنے یا اس کی خلاف ورزی کرنے کی جگہ ملتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی زندگی کو اپنے پاس رکھنا سیکھ لیا ہے کیونکہ اپنی زندگی کو سوشل پلیٹ فارمز پر عام کرنے کے ذمہ دار بھی ہم فنکار خود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے اپنی زندگی میں کسی مرد کی ضرورت نہیں، گلوکارہ آئمہ بیگ

ان کا کہنا تھا کہ اُن کو اپنی زندگی کے کیے گئے پچھلے انتخاب پر پچھتاوا ہے جو چیزوں کو خرگوش کے سوراخ سے نیچے لے گئی تھی لیکن اب وہ خود سے مطمئن ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا کہ جب تک وہ شادی نہیں کر لیتی وہ اپنے تعلقات کو نجی رکھیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ تنازع سے میرے والد کی صحت پر برے اثرات پڑے، آئمہ بیگ

متعلقہ خبریں