آج ہم آپکو بالی ووڈ کے اُن اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جن کا کیرئير مشور اداکار سلمان خان کی وجہ سے ختم ہوا ہے۔
کمل آر خان
کمل آر خان ایک صحافی اور فلم انڈسٹری کے ناقد کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔
ان کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے سلمان خان کی فلم رادھے پر تنقید کرتے ہوئے اس میں سلمان خان کی اداکاری کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

جس کو سلمان خان نے اس حد تک ناپسند کیا کہ انہوں نے ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے کمل آر خان پر نہ صرف ایف آئی آر کروا دی بلکہ ان کو عدالت کے ذریعے اس بات پر پابند بھی کر دیا کہ وہ اس طرح کی تنقید نہیں کریں گے جس کے بعد سے کمل آر خان کا کیرئير ناکامی سے دوچار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟
وویک اوبرائے
وویک اوبرائے کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ابتدائی فلموں میں ہی اتنی بڑی کامیابیاں حاصل کیں کہ ان کے روشن مستقبل کے لیے سب ہی لوگ بہت پر امید تھے۔

مگر ان کی یہ کامیابی بہت مختصر ثابت ہوئی اور جس کے پیچھے بھی سلمان خان ہی تھے۔
سلمان خان اور ایشوریا رائے کی دوستی اور اس کے بعد ان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں نے سلمان خان کو بہت ڈسٹرب کر رکھا تھا اور اسی دوران ایشوریا رائے اور وویک اوبرائے کی خبروں نے سلمان خان کو غضب ناک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی نئی فلم “کسی کا بھائی کسی کی جان” کی شوٹنگ مکمل
جس کے بعد وویک اوبرائے کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے کم از کم 40 بار شدید نشے کی حالت میں ایشوریا رائے سے دور رہنے کا کہا جس کے بعد وویک اوبرائے نے ایک پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ کیا۔
بالی ووڈ کی فلم انڈسٹری نے وویک اوبرائے کو کام دینا بند کر دیا اور ان کا کیرئير بھی تباہ ہو گیا۔
انوراگ کشپ
انوراگ کشپ ڈائیریکٹر ہیں جنہوں نے سلمان خان کی مشہور فلم تیرے نام کی ہدایت کاری کی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان سے ملاقات کے لئے مداح کا انوکھا انداز
فلم تیرے نام کی کہانی اتر پردیش کے ایک نوجوان کی کہانی تھی مگر انوراگ کشپ کو یہ محسوس ہوتا تھا کہ اس کردار کے لیے سلمان خان ایک اچھا انتخاب نہیں ہیں۔

انوراگ کشپ نے ایک دن پروڈیوسرز کے سامنے سلمان خان سے کہا کہ اگر ان کو اس فلم میں کام کرنا ہے تو اس کے لیے انہیں اپنے سینے کے بال بڑھانے ہوں گے جو کہ اتر پردیش کے نوجوانوں کی شناخت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
مگر اس کے بعد انوراگ گشپ کو بلا کر پروڈيوسر کی جانب سے سخت گرم سرد کہا گیا اور اس کے بعد سے انوراگ کشپ کے لیے بھی سلمان خان کی فلموں کی ہدایت کاری ممنوع ہو گئی بلکہ ان کے لیے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے مواقع بھی محدود کر دیے گئے۔















