Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویڈیو؛ علی ظفر بھی دلیپ کمار کی گائیکی کے مداح نکلے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ، ماڈل اور گلوکار علی ظفر بھی مرحوم اداکار دلیپ کمار کی گلوکاری کے مداح نکلے۔

 علی ظفر نے ٹوئٹر پر دلیپ کمار کی ایک کئی برس پرانی ویڈیو چیئر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  دلیپ کمار نہایت مدھر آواز میں گیت گا رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے ساتھ ہی علی ظفر نے لکھا کہ میں دلیپ کمار کی گائیکی سے بےحد متاثر ہوا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’آواز کا اتار چڑھاؤ دیکھیے، سُر، لگاؤ اور جذبات، میں سمجھتا ہوں کہ دلیپ کمار کو اپنی فلموں کے گیت خود گانا چاہیے تھے لیکن کیونکہ وہ ایک کمال پرست انسان تھے لہذا انہوں نے کبھی یہ محسوس ہی نہیں کیا ہوگا کہ وہ گائیکی بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں علی ظفر نے عائشہ کو منانے کے لیے کونسا گانا لکھا؟

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version