پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد ان کے شوہر بلال کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال نے غیر اخلاقی ویڈیوز لیک ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ مجھے حریم نے بتایا کہ وہ ایف آئی اے میں ان ویڈیوز کے وائرل ہونے سے اس سال پہلے ہی شکایت درج کرواچکی ہیں لیکن ایف آئی اے نے مواد کے منظر عام پر آنے تک انتظار کا کہا ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ ہمیں یہ بتایا جائے کہ یہ کس ملک کا قانون ہے جہاں قتل کی دھمکی پر کہا جائے پہلے مرنے کا انتظار کرو، میں پہلے حریم شاہ کے ساتھ نہیں تھا مگر اب ہوں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل؛ صارفین برہم
بلال نے کہا کہ ’ میں نے ان ویڈیوز کے بعد آئندہ اسپین ٹرپ کو بھی کینسل کردیا، ہم جلد پاکستان آکر مخالفین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ‘۔
اس سے قبل معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ ان کی کچھ پرائیوٹ ویڈیوز کو ان کی سابقہ دوستوں صندل خٹک اور عائشہ نے لیک کیا ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ کوئی تیسرہ بندہ یہ ویڈیو لیک نہیں کرسکتا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے وائرل ویڈیو کے درست ہونے کی بھی تصدیق کی۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز ہیں، میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی ویڈیوز لیک، حریم شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
حریم شاہ نے ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا بھی اعلان کیا اور کہا تھا کہ وہ اس سلسلے میں ایف آئی اے سے رابطہ کریں گی۔















