Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ’ بن روئے ‘ سے شہرت پانے والی جوڑی کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

فلم ’ بن روئے ‘ سے شہرت پانے والی جوڑی ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاکستان کے معروف فنکار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی یہ جوڑی ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’لو گرو‘ میں ایک بار پھر دکھائی دے گی، فلم کو واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا ہمایوں سعید کو مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل

ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی شوٹنگ ممکنہ طور پر رواں برس جون میں شروع ہوگی جبکہ 2024 کے آغاز میں فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس سے قبل ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کو 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بن روئے‘ میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں