پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی کی پنک بس میں سفر کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں سندھ حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
پنک بس سروس کے 2 نئے روٹس پاور ہاؤس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال روٹ ٹو اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ-10 فلیٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تمام حدیں پار؛ حرا مانی کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
نئے روٹس کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ عائشہ عمر اورحرا مانی نے بھی شرکت کی اور بس سروس کو خوش آمدید کہا۔
پنک بس سروس میں سفر کرتے ہوئے حرا مانی کا کہنا تھا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ حیدری سے پی ایسی ایچ ایس اپنے کالج یو 8 روٹ کی بس پر سفر کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ حرا مانی کی نئی ویڈیو صارفین کے لیے مذاق بن گئی
حرا مانی نے کہا کہ ان بسوں میں خواتین کا کمپارٹمنٹ بہت چھوٹا ہوتا ہے، جس میں 8 سے 10 خواتین ہی بمشکل بیٹھ کر سفر کرسکتی ہیں اور اس پر بھی مرد حضرات ان کے کمپارٹمنٹ میں آجاتے ہیں۔















