Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف بھارتی اداکارہ کو دل کا دورہ پڑ گیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

 سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اپنے والد کا بیان بتاتے ہوئے لکھا ’اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

انہوں نے کہا کہ “مجھے کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا تاہم اب میری انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے”۔

بھارتی اداکارہ نے وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

متعلقہ خبریں