پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے گلوکار ساحرعلی بگا کے ہمراہ اپنے نئے گانے ’وشملے‘ کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے گانے وشملے کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے کیپشن میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے لکھا ہے کہ ’ ثقافت اور روایت کے کچھ لمحات سے لطف اندوز ہوں ‘۔
گیت کواردو، پنجابی اور بلوچی زبان میں بنایا گیا ہے، ویڈیو کی ہدایات معروف میوزک ویڈیو ڈائیریکٹر عدنان قاضی نے دی ہیں۔















