Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیفی خلیل نے آئمہ بیگ سے رابطہ کیوں کیا؟ گلوکارہ نے بتادیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ گلوکار کیفی خلیل نے مجھ سے رابطہ کیا تھا۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انٹرویو کے دوران ساتھی گلوکار کیفی خلیل کے گانے ’کہانی سنو‘ کو اپنی آواز میں دوبارہ پیش کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

آئمہ بیگ نے کہا کہ ’وہ بندہ صرف ٹیلنٹ سے بھرا ہے، انتہائی عاجز اور اچھا انسان ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’کہانی سُنو‘ گانا آئمہ بیگ نے کس کی فرمائش پر گایا؟ گلوکارہ نے بتادیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا کہ ’ کیفی خلیل نے گانا سننے کے بعد مجھے خود فون کیا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے گانے کے بعد لوگ اصل گانے کو مزید جاننے لگے ہیں، پہلے لوگوں نے اتنا نہیں سنا تھا لیکن اب لوگ یوٹیوب پر جاکر میرے ورژن کو بھی سن رہے ہیں‘۔

شو کے دوران آئمہ بیگ  نے اپنے نئے گانے وشملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ بلوچی بہت میٹھی زبان ہے، ان کی روایات ، رسم و رواج بہت خوبصورت ہیں یہ گانا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے ‘۔

متعلقہ خبریں