Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

‘کیرئیر کے آغاز میں اپنی شکل کیوجہ سے شرمندگی محسوس کرتا تھا’

ماضی کے نامور بالی ووڈ اداکار اور کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار اداکرنے والے شترو گھن سنہا کا کہنا ہےکہ فلم انڈسٹری میں آمد کے ابتدائی دنوں میں اپنی ظاہری شکل و صورت اور وضع قطع کے حوالے بڑی شرمندگی محسوس کرتے تھے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں 76 سالہ شتروگھن سنہا نے بتایا کہ وہ کس طرح بالی ووڈ میں اسٹارڈم کا شکار ہوئے۔

 سینئر اداکار نے اپنے فلمی کیریئر کے تجربات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کیریئر کی ابتدا میں کافی شرمندگی ہوتی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ مجھے ایسا لگتا تھا میں اپنی کٹی پھٹی شکل لیکر فلمی دنیا میں آرہا ہوں تو پھر کیسے اپنی جگہ بناؤں گا اور کیا کروں گا؟

انہوں نے بتایاکہ اپنی اس سوچ کی وجہ سے انہوں نے ایک پلاسٹک سرجن سے بھی بات کرلی تھی۔ان کے مطابق وہ اسٹارڈم کا شکار رہے

شترو گھن سنہا نے مزید کہاکہ  لگتا تھا مجھے پہلے کوئی پوچھتا نہیں تھا یا پوچھتی نہیں تھی اور پھر اچانک اتنی پذیرائی اور توجہ ملنے لگی کہ جس کا ان کو اندازہ بھی نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شتروگھن سنہانےصدرپاکستان کےساتھ تصاویرشئیرکردیں

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonakshi Sinha (@aslisona)

 

متعلقہ خبریں