Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی کا خود سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی آمنہ عمران نے خود سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی ہمشکل پاکستانی لڑکی آمنہ عمران نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے خود سے متعلق انکشاف کیا۔

Pakistani Lookalike Of Aishwarya Rai Talks To Media

انہوں نے کہا کہ میری شکل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے سے ملتی ہے اس کے بارے میں مجھے کچھ معلوم نہیں تھا۔

آمنہ نے کہا کہ میں پاکستانی کئی گروپس میں ایڈ ہوں، میری دوست نے کہا تھا کہ اپنی تصاویر پوسٹ کرو اور میں نے کر دیں۔

Pakistani Lookalike Of Aishwarya Rai Talks To Media

انہوں نے کہا کہ میں ایک دن اپنے مریض کو انجیکشن لگا رہی تھی تو میرا موبائل بجنے لگا تو میں نے دیکھا کہ میری تصاویر وائرل ہو چکی تھیں اور اکثر صارفین یہی کہہ رہے تھے کہ آپ ایشوریا رائے سے ملتی ہیں۔

آمنہ نے کہا کہ صارفین کا مجھے اداکارہ سے ملانا مجھے بہت پسند آیا کیونکہ میں خود ایشوریا رائے کو بچپن سے بہت پسند کرتی ہوں، ان کے گانے اور فلمیں بھی دیکھتی تھی۔

Pakistani Lookalike Of Aishwarya Rai Talks To Media

انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں مجھے موقع ملا تو میں ان سے ملوں گی اور ان کو چائے پلاؤں گی، میری خواہش ہے کہ ہم دونوں ساتھ بیٹھ کر انکی کوئی فلم بھی دیکھیں۔

 واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کا شمار دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ہوتا ہے۔ ایشوریا رائے کے ساتھ ایک جیسی خصوصیات کا اشتراک کرنا ہمیشہ ایک بڑی چیز سمجھی جاتی ہے۔

Pakistani Lookalike Of Aishwarya Rai Talks To Media

  اور ہندوستان میں اگر کوئی بالی ووڈ کے سپر اسٹار سے مشابہت رکھتا ہے تو اسے آسانی سے فلم یا ٹی وی پروجیکٹ مل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں