Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کے گھر سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 2 افراد نے بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر’منت ہاؤس‘ کی بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جنہیں سیکیورٹی گارڈز نے پکڑ کر باندرہ پولیس کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان بالی ووڈ سے کب ریٹائرہونگے؟ پٹھان کا دلچسپ جواب

     یہ واقعہ صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا، اس وقت اداکار اپنے گھر پر نہیں تھے، جب گھر واپس لوٹے تو فوراً ہی سو گئے، اس کے بعد گھر کے سیکیورٹی گارڈز نے احاطے میں چُھپے دونوں ملزمان کو پکڑا۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ شاہ رخ خان سے ملنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان کا عفت عمر کے نام محبت بھرا پیغام؛ ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ واقعے کی تفتیش ابھی جاری ہے اور اس سلسلے میں ملزمان کے گھر والوں اور گجرات پولیس سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔