پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار محب مرزا نے اداکارہ صنم سعید سے شادی کا اعلان کردیا ہے۔
سال 2019 میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی آمنہ شیخ اور محب مرزا میں شادی کے 14 سال بعد علیحدگی ہو گئی تھی۔
معروف جوڑی نے 2005 میں شادی کی تھی جبکہ دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
حال ہی میں اداکار محب مرزا نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے معروف اداکارہ صنم سعید سے دوسری شادی کی تصدیق کردی۔
واضح رہے اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث 2018 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔