Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف ہالی ووڈ اداکار انتقال کر گئے

معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام سائزمور انتقال کر گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام سائزمور کو بیماری کے باعث گزشتہ ماہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 اداکار کی 18 فروری سے حالت تشویش ناک تھی اور وہ کوما کی حالت میں تھے، تاہم آج انکا 61 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

اسپتال میں زیرِ علاج ہالی ووڈ اداکار ٹام سائزمور 61 سال کی عمر میں چل بسے۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام سائزمور کی موت کے وقت ان کے بھائی اور دونوں بچے ان کے پاس موجود تھے۔

متعلقہ خبریں