بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ سیلینا جیٹلی نے فلمی نگری میں اپنے ساتھ ہونے والے افسوسناک واقعے کا ذکر سوشل میڈیا پر کر دیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سیلینا جیٹلی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اداکارعمران ہاشمی کی فلم ’اکثر‘ سے زبردستی نکالا گیا تھا کیونکہ انہوں نے اسی کے ساتھ دوسری فلم بھی سائن کرلی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ جس طرح سے فلمساز نے اس معاملے کو نمٹایا انہیں بہت افسوس ہوا۔
Yes, I was forced to leave #aksar by its producers as they were not happy about the fact that I was doing another film #jawanidiwani simultaneously with same costar @emraanhashmi I was very disappointed as the way the situation was handled by the producers was very disheartening. https://t.co/dMwhcHKFbs
— Celina Jaitly (@CelinaJaitly) March 4, 2023
سیلینا نے ٹوئٹر پر کہا کہ میں نے ’جوانی دیوانی‘ سائن کرلی تھی جس کی وجہ سے ’اکثر‘ کے پروڈیوسرز نے مجھے فلم چھوڑنے کا کہا۔
واضح رہےکہ ان سیلینا جیٹلی فلمی نگری سے دور اپنے شوہر پیٹر ہاگ کے ساتھ رہتی ہیں اور ان کے تین بچے ہیں۔
















