چند ماہ قبل بھارتی گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر رقص کر کے رات و رات وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ مانو کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر عائشہ مانو نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاکر عائشہ نے سفید اور گولڈن رنگ کا عروسی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر عائشہ نے اپنی 20 ویں سالگرہ کیسے منائی؟ تصاویر وائرل
اس سے قبل ٹک ٹاکر عائشہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں عائشہ مانو کو گلابی رنگ کے خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ عائشہ کی شہرت کی وجہ شادی کی ایک تقریب میں کئی دہائیوں پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ان کا ڈانس تھا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ناصرف پاکستانی فنکاروں بلکہ بھارت کی معروف ترین اداکاراؤں نے بھی اسی گانے پر پرفارم کر کے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھیں۔
