Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرحان سعید کو ایئر پورٹ پر خاتون کی مدد کر نے پر شرمندگی کیوں ہوئی؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کےورسٹائل اداکار فرحان سعید نے ایئر پورٹ پر ایک خاتون کی مدد کی جس کے بعد انہیں شرمندگی بھی ہوئی، ایسا کیوں ہوا ؟ اداکار نے خود ہی پورا قصہ سنادیا۔

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر جاری اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آج جب میری فلائٹ لینڈ ہوئی تو سب لوگ اوور ہیڈ کمپارٹمنٹ سے اپنا سامان لینے کے لیے اٹھے تو صرف یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ میں ایک بااخلاق اور شریف آدمی ہوں میں نے ایک خاتون کو مدد کی پیشکش کی حالانکہ اُنہیں میری مدد کی ضرورت بھی نہیں تھی۔

فرحان سعید نے  دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے خاتون کا بیگ کمپارٹمنٹ سے نکالا اور گرا دیا! مختصر مگر شرمندگی سے بھرپور کہانی۔

اب فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Farhan Saeed (@farhan_saeed)

فرحان سعید اور عروہ حسین کی لائیو کنسرٹ کے دوران شرمناک حرکت؛ ویڈیو وائرل

 

متعلقہ خبریں