Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن کیساتھ شوٹنگ کے دوران حادثہ، شدید زخمی

بالی ووڈ کے سپراسٹارامیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم ’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔

امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ حیدرآباد میں فلم’پراجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران ایکشن سے بھرپور ایک منظر کی عکس بندی کراوتے ہوئے میں زخمی ہوگئی ہوگیا ہوں۔

اُنہوں نے لکھا کہ میری ایک پسلی ٹوٹ گئی جس کے بعد شوٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔ ڈاکٹر کی جانب سے مکمل طور پر آرام کرنے کی ہدایات ملنے کے بعد میں اپنے گھر ’جلسہ‘ واپس آگیا ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ بھی پڑھیں:  کرینہ ، امیتابھ بچن کے قدموں میں گر کر کیوں روئی؟ بالآخر وجہ سامنے آگئی

 

متعلقہ خبریں