بالی ووڈ کے معروف گلوکار جوبن نوٹیال نے پاکستان کے معروف گلوکار طاہر شاہ کا گانا اور لکس کاپی کر لیے ہیں۔
حال ہی میں پاکستانی گانوں کی نقل کے لئے مشہور بھارتی گلوکار جوبن نوٹیال نے اب ایک اور گانا چوری کرلیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارتی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کو جوبن نوٹیال کے گانے ’مست آنکھیں‘ کے ساتھ مکس کرکے پیش کیا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، کئی صارفین کا کہنا ہے کہ جوبن نوٹیال کا کاپی کرنے میں کوئی ثانی نہیں، گانا تو گانا، انہوں نے طاہر شاہ کے لُکس بھی کاپی کرلیے۔




















