Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احد رضا میر کے چھوٹے بھائی شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

عدنان رضا میر جلد رمضان اسپیشل ٹی وی ڈرامے’ فیری ٹیل‘ میں اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by adnan raza mir (@azyteam)

اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں حمزہ سہیل اور سحر خان شامل ہیں  جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کی کہانی سائرہ نجیب نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کاری علی حسن کریں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by adnan raza mir (@azyteam)

متعلقہ خبریں