بھارت کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث دو ملزمان گزشتہ ماہ جیل میں ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی پنجاب کی جیل میں مقتول گلوکارسدھو موسے والا کے کیس کے 2 ملزمان کی قیدیوں کے ساتھ تصادم میں ہلاکت کا جشن منانے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ اورایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا پرجیل میں جش منانے کا کلپ وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جرائم پیشہ ملزمان سدھو موسے والا قتل کیس کے حوالے سے گونڈیوال صاحب سینٹرل میں تھے، جہاں گزشتہ ماہ قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں یہ دونوں مارے گئے۔
اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گورمیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ دونوں ملزمان کو سدھو موسے والا قتل کے علاوہ دیگر کیسوں کا بھی سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موت کے بعد بھی سدھو موسے والا کی مقبولیت میں اضافہ
یاد رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کو گزشتہ سال 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔















