Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز الدین صدیقی کے بھائی کا اداکار سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کے بھائی شمس صدیقی نے اداکار سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمس صدیقی نے ایک آڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھائی پر ملازم پر تشدد کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔

شمس صدیقی نے آڈیو کلپ کو ہولی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواز الدین کے منیجر کے مطابق اپنے اسٹاف پر تشدد کرنا نواز الدین کا روزمرہ معمول ہے۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جلد ہی معاملے کی ویڈیو بھی جاری کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیروز خان بھی بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کے حق میں بول پڑے

اداکار کے بھائی کی جانب سے شیئر کی گئی آڈیو میں دو لوگوں کو آپس میں بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

منیجر نواز الدین صدیقی سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا نواز نے اپنے ملازم پر پھر سے تشدد کیا ہے؟ جس پر منیجر تصدیق کرتے ہوئے جواب دیتا ہے کہ ہاں  تشدد کیا گیا ہے اور یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے۔

آڈیو کلپ میں منیجر دعویٰ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ نواز الدین صدیقی نے اپنے ملازم کو فلم کی شوٹنگ کے روز صبح کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کو گھر سے نکالنے کا الزام، نواز الدین صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے نواز الدین صدیقی اپنی بیوی عالیہ صدیقی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے باعث خبروں میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version