بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کے بعد نئی تصاویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ان تمام تصاویر میں شعیب ملک کہیں بھی نظر نہیں آرہے۔



تصاویر میں ثانیہ مرزا کو خوبصورت کالے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔


دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان کچھ گڑبڑ ہے کیونکہ انہوں نےعلیحدگی کی خبروں سے متعلق بھی آج تک کھل کر بات نہیں کی ہے۔















