Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی رحمٰن خان نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ وجہ انتہائی حیران کن

پاکستان کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے اب تک شادی نہ کرنے کی انتہائی حیران کن وجہ بتادی ہے۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)

سوال کے جواب میں معروف اداکار علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ ’ مجھے ابھی تک زندگی میں شادی کرنے کا موقع نہیں ملا یا یوں سمجھ لیں کہ ابھی کوئی ایسی لڑکی ہی نہیں ملی جس سے شادی کی جاسکے ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)

انہوں نے کہا کہ ’ دراصل میں زندگی میں کوئی بھی کام کرنے سے پہلے بہت سوچتا ہوں اور پریشان بھی ہوجاتا ہوں ‘۔

اداکار علی رحمٰن خان نے کہا کہ ’ جیسے کہ میں کھانے کے معاملے میں بہت حساس ہوں، سیٹ پر بھی اگر وقت پر کھانا نہ ملے تو پہلے میں شور مچاتا ہوں پھر خود ہی کھانا آرڈر کرلیتا ہوں ‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Rehman Khan (@alirehmankhan)

متعلقہ خبریں