پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ زارا نور عباس کی بھارتی گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن کو بھارتی گانا “زرا زرا بہکتا ہے” گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اُن پر کڑی تنقید کی۔
سوشل میڈیا صارفین کے کمنٹس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔



یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
View this post on Instagram
شئیر کی گئی تصاویر میں زارا نور عباس کو خوبصورت مشرقی لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی مشہور اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: زارا نور عباس نے اپنے بچے کی پیدائش اور موت کو زندگی کا سب سے تکلیف دہ لمحہ قرار دیدیا















