Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ بھٹ جیسی ہو، رنبیر کپور

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ میں نہیں چاہتا کہ میری بیٹی کی شخصیت میری اہلیہ عالیہ بھٹ جیسی ہو۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ میری بیٹی راہا کپور کی شکل و صورت عالیہ بھٹ جیسی ہوگی لیکن میں نہیں چاہتا کہ اس کی شخصیت بھی اپنی والدہ جیسی ہو۔

انہوں نے کہا کہ لیکن میں چاہتا ہوں کہ میری بیٹی کی شخصیت عالیہ جیسی نہ ہو بلکہ میرے جیسی ہو کیونکہ عالیہ بہت باتیں کرتی ہے اور وہ بہت زیادہ ایکٹو رہتی ہے اور گھر میں ایک ساتھ ایسی دو لڑکیوں کو سنبھالنا میرے لیے کافی مشکل کام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رنبیر کپور کو کس بات کا ڈر ستانے لگا؟ ادکار نے کھل کر اظہار کردیا

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے میں امید کرتا ہوں کہ راہا بھی میری طرح خاموش طبیعت اور حوصلے والی ہو تو پھر ہم دونوں مل کر ایک عالیہ کو آرام سے سنبھال سکیں گے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ میرے لیے اب کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی اور مجھے اس بارے میں بات کرنے سے بھی ڈر لگتا ہے کہ کبھی میری بیٹی مجھ سے دور ہو حالانکہ میں جانتا ہوں کہ اب وہ میری آخری سانس تک میرے ساتھ رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو محبت میں نے اپنی بیٹی کے لیے محسوس کی ویسی محبت مجھے زندگی میں پہلے کبھی کسی انسان، کسی فلم یا کسی بھی چیز کے لیے محسوس نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: داڑھی بڑھانے پر رنبیر کپور کو کیا خدشات ہیں؟ بتادیا

متعلقہ خبریں

Exit mobile version