میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے والی لڑکی عائشہ کی پہلی میوزک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے والی لڑکی عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
View this post on Instagram
میوزک ویڈیو میں عائشہ نے فیچر کیا اور اداکاری کی، بدل سے گئے گانے کو زیڈ کے نے ڈائریکٹ اور گایا ہے، جس کی کمپوزیشن روشن، ربی اور اظہر نے دی ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ربیکا خان بھی خود کو میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرنے سے نہ روک سکیں
اس سے قبل عائشہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے کچھ تصاویر شیئر کیں جسے دیکھتے ہی صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے۔
شیئر کی گئی تصویر میں عائشہ نے جامنی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور اپنے بالوں کو کھلا چھوڑا ہوا تھا۔
View this post on Instagram
عائشہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے کسی نے ان کی خوب تعریف کی تو کسی نے کمینٹ میں انہیں چڑیل کہا۔
واضح رہے کہ عائشہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہہیں سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔















