Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کریتی سینن کا اپنے ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے ماضی سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ’ میری ہم عمر خواتین اور دوستیں کہتی تھیں کہ شوبز سے جڑی خواتین کی شادیاں نہیں ہوتیں، مجھے کہا جاتا تھا کہ شوبز اچھی دنیا نہیں ہے، یہاں اچھے لوگ نہیں ہیں، اداکار بننے کے بعد شادی نہیں ہوتی ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ میری دوستوں نے کہا تھا کہ تمہیں معلوم ہے نہ کہ تمہاری شادی نہیں ہوگی کوئی بھی ایک اداکارہ سے شادی نہیں کرنا چاہتا ‘۔

   اداکارہ کریتی سینن نے کہا کہ ’ دوستوں کی جانب سے یہ سب سن کر افسوس ہوا کہ میری نسل کے لوگ بھی اس طرح کی سوچ رکھتے ہیں اور ایسی بات کرسکتے ہیں ‘۔

واضح رہے کہ کریتی سینن کی آنے والی فلموں میں ’دی کریو‘ شامل ہے جس میں کرینہ کپور، تبو اور دلجیت دوسانج شامل ہیں۔